عربيEnglish

The Noble Qur'an Encyclopedia

Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languages

The Opening [Al-Fatiha] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi

Surah The Opening [Al-Fatiha] Ayah 7 Location Maccah Number 1

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔[1]

سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے[1] جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔[2]

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔[1]

بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔[1]

ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔[1]

ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔[1]

ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا[1] ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی[2] (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔