The Noble Qur'an Encyclopedia
Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languagesThe Chargers [Al-Adiyat] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi
Surah The Chargers [Al-Adiyat] Ayah 11 Location Maccah Number 100
ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم![1]
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم![1]
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.[1]
پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں[1]
پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.[1]
یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے.[1]
اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے.[1]
یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے.[1]
کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.[1]
اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.[1]
بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.[1]