The Noble Qur'an Encyclopedia
Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languagesThe Calamity [Al-Qaria] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi
Surah The Calamity [Al-Qaria] Ayah 11 Location Maccah Number 101
کھڑکھڑا دینے والی۔
کیا[1] ہے وه کھڑکھڑا دینے والی.
تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے.
جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے.[1]
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.[1]
پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.[1]
وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.[1]
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.[1]
اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.[1]
تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.[1]
وه تند وتیز آگ (ہے).[1]