عربيEnglish

The Noble Qur'an Encyclopedia

Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languages

The Traducer [Al-Humaza] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi

Surah The Traducer [Al-Humaza] Ayah 9 Location Maccah Number 104

بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.[1]

جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.[1]

وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.[1]

ہرگز نہیں[1] یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.[2]

اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟[1]

وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.

جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.[1]

وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.[1]

بڑے بڑے ستونوں میں.