The Noble Qur'an Encyclopedia
Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languagesAlms Giving [Al-Maun] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi
Surah Alms Giving [Al-Maun] Ayah 7 Location Maccah Number 107
کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟[1]
یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.[1]
اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.[1]
ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.
جو اپنی نماز سے غافل ہیں.[1]
جو ریاکاری کرتے ہیں.[1]
اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.[1]