The Noble Qur'an Encyclopedia
Towards providing reliable exegeses and translations of the meanings of the Noble Qur'an in the world languagesThe Succour [An-Nasr] - Urdu translation - Muhammad Junagarhi
Surah The Succour [An-Nasr] Ayah 3 Location Madanah Number 110
جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔
اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے.[1]
تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.[1]